• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل جوائن کرنے والے انگلش کرکٹر جیمز ونس ای سی بی کے دہرے معیار پر بول پڑے

جیمز ونس(فائل فوٹو)۔
جیمز ونس(فائل فوٹو)۔

انگلش کرکٹر جیمز ونس انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے دہرے معیار پر بول پڑے۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور آئی پی ایل کیلئے علیحدہ قوانین پر انگلش کرکٹر ناراض ہیں۔ 

جیمز ونس نے کہا کہ پی ایس ایل مختصر ٹورنامنٹ ہے، وہاں کھیل کر پلیئرز ڈومیسٹک سے زیادہ محروم نہیں ہوتے، آئی پی ایل طویل ٹورنامنٹ ہے، وہاں ڈومیسٹک پلیئرز کا جانا نہیں بنتا تھا۔ 

جیمز ونس نے اپنے ملک کے کرکٹ بورڈ سے سوال کیا آئی پی ایل کی اجازت کیوں؟ پی ایس ایل کی کیوں نہیں؟ ممکن ہے کہ قوانین میں یہ تضاد بورڈز کے باہمی تعلق کی وجہ سے ہو۔

انھوں نے کہا پی ایس ایل ڈرافٹ میں مزید انگلش پلیئرز پک ہوتے تو اور پلیئرز بھی اپنا ڈومیسٹک ریڈ بال معاہدہ چھوڑ دیتے۔ 

جیمز ونس نے کہا پی ایس ایل ٹیموں نے این او سی خدشے کی وجہ سے اکثر انگلش پلیئرز کو منتخب نہیں کیا۔ ای سی بی کی نئی پالیسی انگلش کرکٹرز کیلئے مددگار ثابت نہیں ہو رہی۔ 

واضح رہے کہ جیمز ونس نے حال ہی میں پی ایس ایل کے خاطر اپنا ریڈ بال معاہدہ منسوخ کیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید