• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیوی ٹی وی ہوسٹ نے نواک جوکووچ سے معافی مانگ لی

نواک جوکووچ--- فائل فوٹو
نواک جوکووچ--- فائل فوٹو

آسٹریلیوی ٹی وی چینل ہوسٹ ٹونی جونز نے اپنے نسلی امتیاز کے حامل جملوں پر نواک جوکووچ سے معافی مانگ لی۔

سربیا سے تعلق رکھنے والے مجموعی طور پر 24 گرینڈ سلام جیتنے والے دنیا کے واحد کھلاڑی نواک جوکووچ نے آسٹریلین اوپن میں کوارٹر فائنل جیتنے کے بعد کورٹ میں انٹر ویو دینے سے انکار کر دیا تھا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق کھیل کے بعد نیوز کانفرنس کے دوران جوکووچ نے کہا کہ آسٹریلین ہوسٹ جونز نے سربیا کے شائقین کا مزاق اڑایا ہے جو  میرے لیے توہین آمیز ہے۔

ٹی وی ہوسٹ جونز کے مطابق انہوں نے مذاقاً یہ سب کہا تھا۔

اُنہوں نے کہا ہے کہ یہ میرا عمومی انداز ہے کہ میں اس طرح کرتا ہوں، مجھے آسٹریلیا ٹینس کی جانب سے اس حوالے سے آگاہ کیا گیا کہ جوکووچ کے کیمپ میں میرے تبصروں کو ناپسند کیا جا رہا ہے۔

ٹی وی ہوسٹ جونز نے یہ بھی کہا کہ میں جوکووچ  اور سربیا کے ٹینس شائقین سے بھی معافی مانگتا ہوں جن کو میں نے مایوس کیا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید