• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاسٹ بولر محمد عباس کی چھوٹی بہن انتقال کر گئیں

پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس—فائل فوٹو
پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس—فائل فوٹو

پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس کی چھوٹی بہن انتقال کر گئیں۔

اس حوالے سے ایک بیان میں محمد عباس نے کہا ہے کہ چھوٹی بہن کی اچانک طبعیت خراب ہوئی اور گوجرانوالہ کے اسپتال میں ان کا انتقال ہوا ہے۔

محمد عباس کا کہنا ہے کہ اللّٰہ پاک ان کے درجات بلند فرمائے۔

فاسٹ بولر نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری بہن کو دعاؤں میں یاد رکھیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید