• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت آئین کی خلاف ورزیوں سے باز رہے، نثار کھوڑو

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سندھ نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت آئین کی خلاف ورزیوں سے باز رہے۔

لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو میں پیپلز پارٹی سندھ کے صدر اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سندھ نے کہا کہ وفاق 18ویں آئینی ترمیم کو رول بیک کرنے کا پلان بنا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ میں صوبوں کا حصہ بڑھایا تو جاسکتا ہے کم نہیں کیا جاسکتا ہے۔

نثار کھوڑو نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت آئین کی خلاف ورزیوں سے باز رہے، سندھ کو اختیار دیا جائے تو ٹیکسز وصول کر کے وفاق کو دے سکتے ہیں ۔

قومی خبریں سے مزید