• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی اور اسلام آباد میں کل تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد اور راولپنڈی میں 16 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔  جڑواں شہروں میں کل تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ 

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ انکا کہنا تھا کہ کل ضلع کے تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ 

دریں اثنا اسلام آباد انتظامیہ نے بھی کل تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں بھی کل 16 دسمبر کو تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں تمام نجی اور سرکاری اسکول 16 دسمبر کو بند رہیں گے۔

قومی خبریں سے مزید