• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کے سونے کے تاجر آصف حفیظ کا امریکا میں منشیات اسمگلنگ کا اعتراف

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

لاہور کے سونے کے تاجر آصف حفیظ نے امریکا میں منشیات اسمگلنگ کا اعتراف کیا ہے۔ آصف حفیظ نے ہیروئن، میتھمفیٹائن اور چرس امریکا اسمگل کرنے کے الزامات تسلیم کرلیے۔ 

وہ 2017 میں لندن میں گرفتار ہوئے جبکہ انہیں 12 مئی 2023 کو امریکا کی تحویل میں دیا گیا۔ 

ملزم نے امریکی مجسٹریٹ جج اسٹیورٹ ڈی آرون کی عدالت میں جرم کا اعتراف کیا۔ 

آصف حفیظ کو امریکی ڈسٹرکٹ جج وکٹر میریو سزا سنائیں گے۔ ملزم نے لندن کی عدالت میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ 5 جاسوس ایجنسیوں کیلئے کام کرتا تھا۔ 

منشیات کیس میں بھارتی اداکارہ ممتا کلکرنی اور انکے شوہر وکی گوسوامی بھی ملوث تھے۔ وکی گوسوامی اور آکاشا برادرز پہلے ہی اس مقدمے میں جرم قبول کرچکے ہیں۔ 

قومی خبریں سے مزید