• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتجاج ہر پارٹی کا بنیادی حق ہے، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ احتجاج ہر پارٹی کا بنیادی حق ہے، عوام کو حقیقی ریلیف نہ ملا تو دوبارہ احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔

لاہور سے جاری بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آئی پی پیز کےظ المانہ معاہدوں سے عوام کو ریلیف نہ ملا تو دوبارہ احتجاج کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی رائے کو دبانے سے ملک درست سمت میں آگے نہیں بڑھ سکتا. آئی پی پیز معاہدوں کے خاتمے کےلیے حکومت کو بھاگنے نہیں دیں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ آئی پی پیز سے اب تک ختم کیے گئے معاہدوں کا ریلیف عوام کو دیا جائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی اور حکومت کے معاہدے کا فالو اپ کیا جا رہا ہے. عوام کو حقیقی ریلیف نہ ملا تو دوبارہ احتجاج اور تحریک شروع کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید