عالمی شہرت یافتہ بھارتی طبلہ نواز ذاکر حسین انتقال کر گئے۔
نئی دہلی سے بھارتی میڈیا کے مطابق ذاکر حسین سان فرانسسکو امریکا میں اسپتال میں زیر علاج تھے۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ لیجنڈ طبلہ نواز استاد اللّٰہ رکھا کے بیٹے ذاکر حسین نے 73 برس کی عمر پائی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ذاکر حسین دل کے عارضے کے سبب سان فرانسسکو کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔