خیبر پختونخوا میں سرکاری دفاتر کو اوقات کار کی پابندی کے حوالے سے وارننگ جاری کی گئی ہے۔
پشاور سے صوبائی محکمہ خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق سرکاری ملازمین کو مقررہ اوقات کی پابندی کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔
اعلامیہ کے مطابق تمام محکموں اور دفاتر کے لیے صبح 9 بجے شام 5 بجے تک کا وقت مقرر ہے، مختلف افسران اور اہلکاروں کے اوقات کی پابندی نہ کرنے کی شکایات ملی ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق اوقات کار کی پابندی نہ کرنے پر تنخواہوں میں کٹوتی اور تبادلہ کیا جائے گا۔