وفاقی وزیر پیٹرولیم سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ گیس کی قیمتیں بڑھنی ہیں، 66 سے 70 فیصد صارفین کو سبسڈی دیتے ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران مصدق ملک نے کہا کہ گھریلو صارفین کو گیس دے رہے ہیں۔ بچی ہوئی گیس انڈسٹریز کو مل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پائپ لائن کی گیس بھی مہنگی ہوتی جارہی ہے، ایل این جی کی قیمت بڑھتی جائے گی تو صارفین پر بوجھ بڑھتا جائے گا۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جب گیس مہنگی خرید کر سستی بیچتے ہیں تو 6 مہینے بعد قیمت بڑھ جاتی ہے۔ 66 سے 70 فیصد گیس صارفین کو سبسڈی دیتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ایل این جی لیا تو فیصلہ کیا گیا کہ یہ پاور سیکٹر کو دی جائےگی، ایل این جی گھریلو صارفین کو دیں گے قیمت بڑھتی جائے گی اور ڈیمانڈ کم ہوگی۔