گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کی برسی پر اپنا پیغام جاری کیا ہے۔
کامران ٹیسوری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس کو 10 سال گزر گئے، مگر زخم آج بھی تازہ ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ بچوں اور اساتذہ کو بے دردی سے قتل کرنے کے زخم کبھی مندمل نہیں ہوں گے، یہ زخم علامت ہیں کہ فوج نے دشمن کو کس قدر کاری ضرب لگائی ہے۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ یہ زخم علامت ہیں کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیوں جاری رہنا چاہیے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ یہ زخم علامت ہیں کہ ہر بچے کو تعلیم کیوں حاصل کرنا چاہیے اور ہرٹیچر کو دل وجان سے قوم کو پڑھانا چاہیے۔
ان زخموں پر مرہم تمام دہشت گردوں کو صفحۂ ہستی سے مٹانے سے رکھا جائے گا جبکہ یہ مرہم پوری قوم کو تعلیم یافتہ بنانے سے رکھا جا سکتا ہے۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ اسی زخم پر مرہم رکھنے کے لیے میں نے 50 ہزارطلبہ کو آئی ٹی کورس کرایا ہے ۔