وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جامعہ کراچی کے شعبہ کامرس کی چیئرپرسن پروفیسر زعیمہ اسرار کو آئندہ 3 برس کےلیے منیجمنٹ سائنسز کا ڈین مقرر کر دیا۔
جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے ڈین آف منیجمنٹ سائنسز کےلیے نام بھیجے تھے جن میں ڈاکڑ زعیمہ اسرار اور پروفیسر ڈاکٹر صائمہ اختر بھی شامل ہیں۔
تاہم موجودہ فیکلٹی میں سب سے زیادہ سینیئر ہونے کے ناتے وزیر اعلیٰ سندھ نے پروفیسر زعیمہ اسرار کے نام کی منظوری دی۔