صوابی ( نمائندہ جنگ ) ضلع صوابی کی پولیس اور سی ٹی ڈی نے تحصیل ٹوپی کے علاقہ مینئی اور ملک آباد کے مضافات میں مشترکہ سرچ آپریشن کر کے 4دہشت گردوں کے علاوہ3اشتہاری سمیت 39مشکوک افراد کو گرفتار کر لئے ڈی پی او آفس کے مطابق ڈی پی اوصوابی جاوید اقبال خان کو دہشتگردوں کی موجودگی کے بارے میں خفیہ اطلاع ملی کہ چپہ خوڑ بیلہ کے حدود میں دہشت گرد چھپے ہوئے بیٹھے ہیں جس پر ڈی پی او صوابی جاوید اقبال خان نے ڈی ایس پی ٹوپی شاہ ممتاز خان کی قیادت میں سرچ آپریشن شروع کیا ۔پولیس اور سی ٹی ڈی نے ٹوپی گدون مینئی ملک آباد میں دہشت گردوں کی منصوبہ ناکام بنا کر تھانہ مردان کو مطلوب مبینہ دہشتگردمحمد یوسف سکنہ ملک آباد ،نعمت اللہ ،عبداللہ اور اسامہ ساکنان ملک آباد کو فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا کر گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے 4عدد مختلف قسم کے ہینڈ گرنیڈ،4عدد پستول اور 152عدد کارتوس برآمد کرلی دہشت گرد 7ATA،7x ،15AA,5expمقدمات میں مطلوب ہیں۔جبکہ مزید ان کے خلاف مقدمات تھانہ سی ٹی ڈی میں تفتیش جاری ہیں ۔