کرک کے علاقے ملنگ بابا کالونی میں بیٹے نے والد، بھائی اور بھتیجی کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے خنجر کے وار کر کے بھابھی اور بھتیجی سمیت 4 افراد کو زخمی بھی کر دیا ہے۔
پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ہے، ملزم نشے کا عادی ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم کچھ عرصہ قبل جیل سے رہا ہوا تھا۔
ملزم نے کچھ عرصہ قبل اپنے ایک بھائی کو بھی فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔