کراچی (اسٹاف رپورٹر) کلفٹن بلاک 9 شون سرکل کے قریب بدھ کو ڈکیتی مزاحمت پر شہری ویر بھان کے قتل کا مقدمہ مقتول کے کزن کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف در ج کر لیا گیا ، مقدمے میں قتل اور ڈکیتی کی دفعات شا مل کی گئیں ہیں ، مقدمے کی متن کے مطابق ویر بھان اپنے ڈاکٹر بھائی کے ہمراہ نجی بینک سے رقم نکلوا کر گاڑی میں نکلا ہی تھا کہ کچھ فاصلے پر تعاقب کرتے موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی، 3 موٹر سائیکلوں پر سوار 3 سے 4 ملزمان نے واردات کی، ملزمان بینک سے نکلوائے گئے 73 لاکھ سے زائد روپے ، شناختی کارڈ ، گھڑی اور دیگر سامان چھین کر فرار ہوگئے، مقتول ویر باندھ گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا اور جناح اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا تھا۔