پنجاب کے ضلع خانیوال کی تحصیل جہانیاں میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میں بھگدڑ مچنے سے 8 طالبات زخمی ہوگئیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق سڑک پر کام کے دوران مشین کی وائبریشن سے اسکول کی عمارت لرزی تھی۔
اسکول کی عمارت لرزنے سے طالبات میں بھگدڑ مچی۔
اسکول ٹیچر کے مطابق اسکول سے ملحقہ روڈ پر تعمیراتی کام جاری تھا، ہیوی مشینری کی آواز اور تھرتھراہٹ سے طالبات ڈر گئی تھیں۔