• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاں بحق پاکستانیوں کی لاشیں سفارتخانہ اپنے اخراجات پر پاکستان روانہ کرے گا: پاکستانی سفیر

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

یونان میں پاکستانی سفیر عامر آفتاب قریشی کا کہنا ہے کہ متاثرہ کشتوں میں پاکستانی بچے بھی تھے۔ والدین سے درخواست ہے اپنے بچوں کو ایسے خطرناک سفر پر نہ بھیجیں۔

پاکستانی سفیر نے یونان میں کشتیاں اُلٹنے کے واقعے پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق پاکستانیوں کی لاشیں سفارتخانہ اپنے اخراجات پر پاکستان روانہ کرے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ درجنوں پاکستانی کشتی حادثے میں ابھی تک لاپتا ہیں، جن میں کم عمر بچے بھی شامل ہیں۔

پاکستانی سفیر کا کہنا ہے کہ کمیٹی بنائی گئی ہے جس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ وزیراعظم کو رپورٹ پیش کرے، جو لوگ اس مکروہ کاروبار میں ملوث ہیں انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ کشتیوں میں پاکستانی بچے بھی تھے، بچوں کو باہر بھیجا جا رہا ہے یہ سنگین مسئلہ ہے، کتنا افسوسناک ہے کہ یہ لوگ نامعلوم جگہ پر ہزاروں فٹ گہرے سمندر میں ڈوب گئے۔

عامر آفتاب قریشی کا کہنا ہے کہ جائےحادثہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے، لاپتا افراد کے بچنے کی امیدیں کم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لیبیا سے غیر قانونی طریقے سے جانے والی 5 کشتیوں پر 80 سے زائد پاکستانی سوار تھے۔

واضح رہے کہ کشتیوں کو حادثہ ضرورت سے زیادہ افراد سوار ہونے کی وجہ سے پیش آیا، جس کشتی میں پاکستانی سوار تھے اس کے اندر پہلے شگاف پڑا اور پھر وہ ڈوب گئی۔

قومی خبریں سے مزید