• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کی سب سے لمبی اور گہری روڈ ٹنل’روگ فاسٹ‘ کی تعمیر پر کتنی لاگت آئے گی؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

ناروے دنیا کی سب سے لمبی اور گہری روڈ ٹنل’روگ فاسٹ‘ کی تعمیر کے لیے تیار ہے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ’روگ فاسٹ‘ کی تعمیر پر 46 ارب ڈالرز لاگت آئے گی اور انجینئرنگ کے اس شاہکار کا افتتاح 2033ء میں کیا جائے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ناروے کے جنوبی اور شمالی علاقوں کے درمیان سفر کو آسان بنانے کے لیے 16 میل لمبی اس روڈ ٹنل کو پانی کے اندر 1300 فٹ کی گہرائی میں تعمیر کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق یہ روڈ ٹنل ناروے کی روگالینڈ کاؤنٹی میں رندابرگ اور بوکن کی میونسپلٹیوں کو آپس میں جوڑے گی، رہائشی اور سیاح فی الحال ان دونوں علاقوں کے درمیان سفر کرنے کے لیے کشتیوں پر انحصار کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس روڈ ٹنل سے روزانہ 6 ہزار گاڑیاں استفادہ حاصل کر سکیں گی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سب سے لمبی اور گہری روڈ ٹنل ہونے کے باوجود ’روگ فاسٹ‘ سے گزرنے میں صرف 35 منٹ لگیں گے۔

یاد رہے کہ فی الحال دنیا کی سب سے لمبی روڈ ٹنل ہونے کا اعزاز 15 میل لمبی ’لیئرڈل ٹنل‘ کے پاس ہے جو کہ ناروے کی میونسپلٹی لیئرڈل اور اورلینڈ کو آپس میں ملاتی ہے اور اس کی تعمیر پر 90 ملین یوروز کی لاگت آئی تھی۔

یہ روڈ ٹنل 2000ء میں بنی تھی جو ناروے کے دارالحکومت اوسلو اور شہر برگن کے درمیان ایک اہم نان فیری کنیکشن ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید