ہالی ووڈ فلموں میں کام کرنیوالی امریکی و آسٹریلوی اداکارہ نکول کڈمین نے حال ہی میں اپنی والدہ کی زندگی کے آخری لمحات میں ادا کیے گئے لفظوں پر گفتگو کی۔
واضح رہے کہ اس سال ستمبر میں 57 سالہ نکول کڈمین کو وینس فلم فیسٹول چھوڑ کر اس وقت واپس جانا پڑا جب انکی 84 سالہ والدہ جینلی این کے انتقال کی انھیں اطلاع ملی۔
2017 کی ٹی وی سیریز ’دی بگ لٹل لائز‘ کی اداکارہ نے سی بی ایس سے گفتگو کے دوران اپنی والدہ سے آخری گفتگو کے بارے میں بتایا اور کہا کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ یہ انکے آخری الفاظ ہیں۔
میں ہوائی جہاز میں سوار ہونے جا رہی تھی اور ان سے ملنے واپس جا رہی تھی، نکول نے مزید بتایا کہ وہ اس طرح کی تھیں، 'شاید ایک منٹ انتظار کرتی، اس موقع پر انھوں نے کہا میں سمجھتی ہوں کہ نکی تمہیں اب اپنا خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔
نکول کڈمین نے کہا میری والدہ کے مشورے میں زندگی کے بارے میں میرے ادراک کو تبدیل کیا، انھیں اندازہ ہوا کہ خواتین اکثر خود کو نظر انداز کرتی ہیں، اور میں ایسا زیادہ ہی کرتی تھی۔
انھوں نے دنیا میں دوسرے لوگ بالخصوص خواتین کو اپنا خیال رکھنا چاہیے۔