امریکی ریاست وسکونسن کے اسکول میں فائرنگ کرنے والی طالبہ کی تصویر سامنے آ گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق وسکونسن کے ایک اسکول میں فائرنگ کرنے والی طالبہ کی شناخت 15 سالہ نٹالی سامانتھا روپنو کے نام سے ہوئی ہے جس نے گزشتہ روز فائرنگ کر کے اسکول میں ایک ٹیچر اور ایک طالب علم کو ہلاک کر دیا تھا۔
طالبہ کی فائرنگ سے 6 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔
پولیس چیف کے مطابق اسکول میں فائرنگ کرنے والی طالبہ خود بھی اسی اسکول میں پڑھتی تھی اور اس نے بعد میں خود کو بھی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے میڈیسن شہر کے اسکول میں فائرنگ کی جگہ سے ہینڈ گن برآمد کی ہے جبکہ قتل کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات اور حملہ آور لڑکی کے خاندان سے بھی تفتیش جاری ہے۔