• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو بشکریہ غیر ملکی
فوٹو بشکریہ غیر ملکی

جزیرہ وانواتو کے قریب 7.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زلزے سے دارالحکومت پورٹ ولا میں ایک عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔

عمارت کا ایک ستون اور دیوار کا ایک حصہ گر گیا جبکہ کھڑکیاں بھی ٹوٹ گئیں۔

عمارت میں امریکی اور فرانسیسی سفارتخانے قائم ہیں۔

 پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر کے مطابق سونامی کا خطرہ ختم ہو گیا ہے۔

امریکی سونامی وارننگ سسٹم نے زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری کی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید