پاکستان میں قتل، اقدامِ قتل اور ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب 6 اشتہاری ملزمان کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار اشتہاری ملزمان میں بابر وسیم، تاج رسول، عبد الحسیب، قیصر محمود، ندیم افضل اور ذیشان شامل ہیں۔
ملزمان بابر وسیم، عبدالحسیب اور قیصر محمود گوجرانوالہ پولیس کو مطلوب تھے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم ندیم افضل گجرات جبکہ تاج رسول راج پور اور ذیشان ملتان پولیس کو مطلوب تھا۔
ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹسز جاری کیے تھے۔
ملزمان کو متحدہ عرب امارات سے لاہور ایئر پورٹ لایا گیا اور پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔