• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری اسکولوں کو آؤٹ سورس کرنے کیخلاف درخواستیں مسترد

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ نے سرکاری اسکولوں کو آؤٹ سورس کرنے کے خلاف درخواستیں مسترد کر دیں۔

سرکاری اسکولوں کو آؤٹ سورس کرنے کے خلاف درخواستوں پر جسٹس شاہد کریم نے سماعت کی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ پنجاب حکومت کا سرکاری اسکولز کو پرائیویٹ کرنے کا اقدام قانون کے منافی ہے، سرکاری اسکولز پرائیویٹ ہونے سے فیسوں میں اضافہ کر دیا جائے گا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ غریب کے بچے سرکاری اسکولز کی بنیادی تعلیم سے محروم ہو جائیں گے، پنجاب حکومت کا اسکولز کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

سرکاری وکیل نے کہا ہے کہ بند سرکاری اسکولز کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے آؤٹ سورس کیا جا رہا ہے، آؤٹ سورس اسکولز بھی پنجاب حکومت کے زیر ہی رہیں گے۔

قومی خبریں سے مزید