• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑکیوں کا بہت زیادہ آزادی ملنے کی وجہ سے بھی سسرال میں گزارا کرنا مشکل ہو جاتا ہے: آمنہ ملک

اداکارہ آمنہ ملک — فائل فوٹو
اداکارہ آمنہ ملک — فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ آمنہ ملک نے شادی کے لیے رشتہ تلاش کرتے ہوئے لڑکوں اور لڑکیوں کی ڈیمانڈز کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

آمنہ ملک نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اداکارہ نے آج کل شادی کے لیے اچھے رشتے کی تلاش میں درپیش مشکلات کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے کہا کہ بچیوں کو اگر شادی سے پہلے ضرورت سے زیادہ آزادی دے دی جائے اور ہر طرح کی سہولت میسر ہو تو بھی اسے دوسرے گھر میں ایڈجسٹ کرنا مشکل لگے گا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ آج کل تو لڑکیاں شادیاں کر بھی دیر سے رہی ہیں اور شادی سے پہلے لڑکوں اور لڑکیوں کو خود آپس میں بات کر کے اپنی پوری تسلی کرنی ہوتی ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ آج کل لڑکوں اور لڑکیوں کو اپنے شریک حیات میں پرفیکشن چاہیے جو کہ بالکل ناممکن سی بات ہے۔

آمنہ ملک نے کہا کہ ہمیں یہ بات سمجھنی ہوگی کہ انسان کو زندگی میں ہر چیز نہیں مل سکتی۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ لڑکوں کی ماؤں کی بھی عجیب و غریب فرمائشیں ہوتی ہیں کہ لڑکی پتلی، لمبی اور گوری ہو اب ایک انسان کے اندر ساری خوبیاں تو نہیں مل سکتیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ اگر لڑکی شادی کے بعد موٹی ہو جائے تو پھر کیا اسے چھوڑ دیں گے اور اس کے علاوہ لڑکوں کی مائیں اپنے بیٹے کے لیے رشتہ ڈھونڈتے ہوئے اگر کسی ایسی لڑکی سے ملنے جائیں جو باہر سے پڑھ کر آئی ہو تو اس طرح کے نامناسب سوالات پوچھتی ہیں کہ آپ باہر سے پڑھ کر آئی ہو تو وہاں آپ کا کسی نا کسی لڑکے سے تعلق تو رہا ہوگا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید