• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسمبلیوں میں 70 فیصد ارب پتی ارکان بیٹھے ہیں: حافظ نعیم الرحمٰن

امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن — فائل فوٹو
امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن — فائل فوٹو

امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ اسمبلیوں میں 70 فیصد ارب پتی ارکان بیٹھے ہیں، عوام کی نمائندگی کرنے والے بہت کم ہیں۔

لاہور میں طلبہ حقوق کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ہم ملک کا تعلیمی نظام درست کرنا چاہتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ایک جمہوری جماعت ہے، یہ لوگ شکلیں بدل بدل کر اقتدار میں آتے ہیں، باپ کے بعد بیٹا یا بیٹی اور شوہر کے بعد بیوی اقتدار میں آجاتی ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ عوام ان کی جمہوریت پسندی سے واقف ہیں، کوئی آئے اور جماعت اسلامی کے ساتھ جمہوریت کا مقابلہ کرے، ہم طلبہ حقوق اور طلباء یونینز کی بات کرتے ہیں۔

امیر جماعتِ اسلامی نے مزید کہا کہ ارکان کی تنخواہوں میں اضافہ پنجاب اسمبلی کا شرمناک عمل ہے۔ 

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ لوٹ کر کھانے والے ارکان اسمبلی تنخواہیں چھوڑنے پر بھی تیار نہیں، یوٹیلیٹی بلز میں اضافہ ہو رہا ہے اور انہوں نے اپنی تنخواہیں بڑھا لی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید