• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس 100 انڈیکس 3790 پوائنٹس کم ہوکر 111070 پر بند

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج ایک اور ریکارڈ ساز دن رہا، انڈیکس کاروباری دن میں ریکارڈ 3 ہزار 790 پوائنٹس یعنی 3 اعشاریہ 3 فیصد گرا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس نے آج 3 ہزار 790 پوائنٹس گر کر رواں سال 29 نومبر کا 3 ہزار 505 پوائنٹس گرنے کا ریکارڈ آج توڑا ہے۔ البتہ 3 اعشاریہ 7 فیصد گراوٹ کا ریکارڈ اب بھی 29 نومبر کے پاس ہے۔ آج انڈیکس کی گراوٹ 3  اعشاریہ 3 فیصد رہی۔ 

مارکیٹ ماہرین کے مطابق لمبی مسلسل تیزی کے بعد بازار میں کھلے سودوں کا منافع منہایا گیا ہے۔ انڈیکس کی گراوٹ میں سال کے اختتامی دنوں میں میوچول فنڈز کی ریڈمپشن کا عمل دخل ہے۔ انڈیکس کی آج کم ترین سطح ایک لاکھ 10 ہزار 896 رہی۔

بازار میں آج ایک ارب 11 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 60  ارب روپے سے زائد رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 437 ارب روپے بڑھ کر 14 ہزار 145 ارب روپے ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید