• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنسی جرائم میں ملوث افراد کو نامرد بنانے کا قانون لایا جائے، پریتی زنٹا کا حکومت سے مطالبہ

یہ اسطرح کے جرائم کیلئے عدم برداشت کا اچھا وقت ہے، پریتی زینٹا - فوٹو: فائل
یہ اسطرح کے جرائم کیلئے عدم برداشت کا اچھا وقت ہے، پریتی زینٹا - فوٹو: فائل

بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنسی جرائم میں ملوث افراد کو نامرد بنانے کا قانون لایا جائے۔ 

پریتی کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اطالوی وزیراعظم جیورجیا میلونی کی جانب سے یہ اپنے ملک میں جنسی جرائم میں ملوث مجرمان کو نامرد بنانے کا قانون لانے کی مہم جاری ہے۔ 

مذکورہ معاملے پر رواں برس ستمبر میں اطالوی قانون سازوں کی جانب سے کمیٹی بنانے کی منظوری دی گئی تھی۔ 

پریتی نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے بھارتی حکومت سے بھی اسی طرح کا قانون لانے کا مطالبہ کیا۔ 

مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں پریتی کا کہنا تھا کہ ’یہ ایک عمدہ اقدام ہے۔ امید ہے کہ بھارتی حکومت بھی کبھی نا کبھی اس طرح کا اقدام کرے۔‘

انہوں نے اپنے پیغام میں مداحوں سے یہ سوال بھی کیا، ’آپ لوگوں کا کیا خیال ہے؟ یہ اس طرح کے جرائم کیلئے عدم برداشت کا اچھا وقت ہے۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید