ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 75 ہزار 900 روپے ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 858 روپے اضافے سے 2 لاکھ 36 ہزار 540 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 10 ڈالر اضافے سے دو ہزار 647 ڈالر فی اونس ہے۔
علم میں رہے کہ گزشتہ دو روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں 2900 روپے کی کمی ہوئی تھی۔