پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج ایک اور ریکارڈ ساز دن رہا جہاں 100 انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 169 پوائنٹس پر بند ہوا۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس نے کاروبار کا اختتام 1867 پوائنٹس کے ساتھ کیا۔
100 انڈیکس نے کاروباری دن کی آج نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ 16 ہزار 681 بھی بنائی۔
حصص بازار میں ایک ارب 47 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 66 ارب 62 کروڑ روپے رہی۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 224 ارب روپے بڑھ کر 14 ہزار 811 ارب روپے کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر ہے۔