پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 1 لاکھ 17 پوائنٹس ہزار عبور کر گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ایک اور ریکارڈ ساز دن رہا تھا جہاں 100 انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 169 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 3 پیسے مہنگا ہو کر 278.20 روپے کا ہو گیا۔
واضح رہے کہ انٹر بینک میں ڈالر گزشتہ روز 278.17 روپے پر بند ہوا تھا۔