پاکستان میں ایک اور بچہ پولیو سے معذور ہوگیا، مجموعی تعداد 64 ہو گئی۔ حکام کے مطابق سندھ کے ضلع جیکب آباد میں ایک اور بچہ پولیو سے متاثر ہوا ہے۔
حکام کے مطابق سندھ میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 18 ہو گئی ہے، خیبر پختونخوا میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد بھی 18 ہے۔
حکام کے مطابق اس وقت بلوچستان میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 26 ہے جبکہ اسلام آباد اور پنجاب میں ایک، ایک بچہ پولیو سے متاثر ہوا ہے۔