• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: یونیورسٹی روڈ پر پانی کی لائن کا مرمتی کام 95 فیصد مکمل

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر پانی کی لائن کا مرمتی کام 95 فیصد مکمل کر لیا گیا۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر پانی کی لائن کا مرمتی کام آخری مراحل میں ہے جو آج مکمل کر لیا جائے گا، احتیاطی طور پر لائن کی مزید مضبوطی کے لیے ایکسٹرا کالر لگائے جا رہے ہیں۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ مستقبل میں لائن کو نقصان سے بچانے کے لیے اضافی کالر لگائے جا رہے ہیں، مسلسل 32 گھنٹے لائن کی ویلڈنگ اور کنکریٹ کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔

ان کا بتانا ہے کہ مرمتی کام مکمل کرنے کے فوری بعد دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی فراہمی شروع کر کے لائنوں کو چارج کیا جائے گا، ڈاؤن اسٹریم کینجھر جھیل دریائے سندھ سے پانی کی سطح بڑھا دی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے شہر تک پانی پہنچنے میں 14 گھنٹے لگتے ہیں، آج سے شہر میں پانی کی فراہمی بحال ہونا شروع ہو جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید