• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد: 13 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالے ملزمان گرفتار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

فیصل آباد پولیس نے انڈے فروخت کر کے تعلیمی اخراجات پورے کرنے والے 13 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے واقعہ میں ملوث تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ڈجکوٹ کے علاقے میں ایک ماہ قبل 13 سالہ لڑکے عبدالقدیر کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا جس کی لاش خالی پلاٹ سے ملی تھی، مقتول انڈے فروخت کر کے اپنے تعلیمی اخراجات پورے کرتا تھا۔ 

پولیس نے واقعے میں ملوث تینوں ملزمان جنید، فریاد اور مجاہد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ملزمان کی ایک خاتون ساتھی پہلے ہی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل  میں ہے۔

 پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان کو تکنیکی مہارت سے سراغ لگا کر گرفتار کیا گیا اور تفتیش کا عمل جاری ہے۔  

قومی خبریں سے مزید