• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: رمپا پلازہ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا


کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر رمپا پلازہ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔

فائر بریگیڈ کنٹرول کے مطابق آگ پر ایک فائر ٹینڈر کی مدد سے قابو پایا گیا، آگ سے کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔

آگ رمپا پلازہ کی پہلی منزل پر لگی تھی، پلازہ میں کاروباری دفاتر ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق اس سے پہلے 3 دسمبر کو بھی رمپا پلازہ میں آگ لگی تھی تاہم آج لگنے والی آگ کی شدت زیادہ تھی۔ 

قومی خبریں سے مزید