کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں درجۂ حرارت سنگل ڈیجٹ میں آنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں کم سے کم درجۂ حرارت 9 سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
علاوہ ازیں کراچی میں آج وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجۂ حرارت 12ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
شہر میں چلنے والی ہوا میں نمی 44 فیصد ہے جبکہ شمال مشرق سے چلنے والی ہوا کی رفتار 8 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔