• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول ایوارڈز 2025ء کی نامزدگیاں شروع

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وفاقی حکومت نے سول ایوارڈز 2025ء کی نامزدگیوں کے عمل کا آغاز کر دیا ہے۔

سول ایوارڈز 2025ء کی نامزدگیوں کے حوالے سے کابینہ ڈویژن نے وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور متعلقہ اداروں کے سربراہان کو خط لکھ دیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سول ایوارڈز کا اعلان ہر سال 14 اگست کو کیا جاتا ہے جبکہ  ایوارڈز عطاء کرنے کے لیے تقریبات کا انعقاد اس کے بعد 23 مارچ کو ہوتا ہے۔

کابینہ ڈویژن کے مطابق پاکستان کے لیے گراں قدر خدمات کے اعتراف میں سول ایوارڈ عطاء کیے جاتے ہیں جبکہ سول ایوارڈز پاکستانی اور غیر ملکی شہریوں کو خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔

کابینہ ڈویژن نے سول ایوارڈز کے لیے 15 اپریل 2025ء تک نامزدگیاں طلب کی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید