• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نمایاں خدمات پر ملکی اور غیرملکی شخصیات کیلئے سول اعزازات

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ،اے پی پی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم پاکستان کے موقع پر صحت، تعلیم، ادب، صحافت، فنون لطیفہ اور انسداد دہشت گردی سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات پر ملکی اور غیر ملکی شخصیات کو سول اعزازات سے نوازا ہے۔ 

ہفتہ کو یہاں ایوان صدر میں سول اعزازات کی تقسیم کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی شخصیات کو نشان امتیاز، ہلال امتیاز، تمغہ امتیاز، ہلال پاکستان، ہلال قائداعظم، ستارہ شجاعت، ستارہ امتیاز، صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی اور تمغہ شجاعت کے اعزازات دیئے گئے۔ 


نشان امتیاز حاصل کرنے والوں میں راجہ محمد ظفر الحق، سید قائم علی شاہ، ڈاکٹر شمشاد اختر، ایئر مارشل (ر) نجیب اختر، محمد حفیظ قریشی مرحوم، صلاح الدین صدیقی اور افتخار حسین عارف شامل ہیں۔


مشتاق احمد سکھیرا کو ہلال شجاعت کا اعزاز دیا گیا ہے جبکہ ہلال امتیاز کا اعزاز حاصل کرنے والوں میں ناصر محمود کھوسہ، بریگیڈیئر سید سرفراز علی مرحوم، ڈاکٹر محمد امجد ثاقب شامل ہیں۔


مفتی عبدالشکور مرحوم، فواد حسین فواد، راجہ نعیم اکبر، کیپٹن(ر) زاہد سعید، سبطین فضل حلیم، زاہد اختر زمان، لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد اکرم خان، ڈاکٹر محمد جہانزیب خان کو بھی ہلال امتیاز  دیا گیا۔


علاوہ ازیں سید طارق فاطمی، طارق باجوہ، طارق محمود پاشا، جاوید اسلم، احمد عرفان اسلم، ڈاکٹر عثمان انور، محمد احمد شاہ، محمود احمد طاہر بھٹی، پروفیسر محمد انور مسعود، بریگیڈیئر عاطف رفیق، شاہد خان، راحت علی خان، پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد، پروفیسر ڈاکٹر شاہدمحمود بیگ کو بھی ایوارڈ دیا گیا۔


اعزاز حاصل کرنے والوں میں پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان، پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر، پروفیسر ڈاکٹر عادل نجم، زاہد ملک مرحوم، بلال سیعد کمیانہ اور تنویر احمد شامل ہیں۔


سلطان بن عبدالرحمن المرشد، یانگ وی، خلیفہ جاسم ال قویری، قنوٹ اسٹبی، ڈاکٹر سابسٹیائن پاسٹ، ڈاکٹر فلپ اسٹین میٹز، مائیکل پی راسمین اور سمنتھا پاور کو ہلال قائداعظم کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔


عبداللّٰہ المطہری کو ستارہ پاکستان کا اعزاز دیا گیا، ستارہ شجاعت کا اعزاز حاصل کرنے والوں میں طارق محمود، محمد عامر نسیم، ماجد سلیم ملک، اخترحیات خان، لیفٹیننٹ کمانڈر (ر) مقدس حیدر شامل ہیں۔


محمد یونس شہید، نظام اللّٰہ شہید، راحت سلیم شہید، غلام عباس لغاری شہید، عبدالطیف شہید، محمد سعید احمد شہید، آنجہانی اجمل مسیح، محمد رمضان شہید، شمس اللّٰہ شہید، محمد سہراب خان شہید، ضیاء اللّٰہ خان شہید، میر زبیر محمود، محمد عدنان اور اسرار محمد کو بھی ستارہ  شجاعت سے نوازا گیا۔


ستارہ امتیاز کا اعزاز عبدالقدوس بزنجو، ڈاکٹر کاظم نیاز، محمدصالح احمد فاروقی، قاری حافظ بزرگ شاہ الازہری، نائلہ کیانی، شعیب انور ملک، فہد ہارون، فرحان فاروق اور  درید قریشی کو دیا گیا۔


علاوہ ازیں جھرنا باسک شبنم، فاخر محمود، پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار احمد بھٹہ، پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق حسن، محمد سرور گوندل اور یاسر ملک نے  بھی ستارہ امتیاز حاصل کیا۔ 


صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی کا اعزاز لیفٹیننٹ جنرل احسن گلریز، لیفٹننٹ کرنل جنید علی ذوالفقار، سہیل سرور سلطان (سہیل وڑائچ) اور فرح محمود رانا نے حاصل کیا۔ 


ستارہ قائداعظم کا اعزاز ڈاکٹر حسین ایف قاوازوچ اور سلمیٰ سلمان زاہد کو دیا گیا۔ تمغہ شجاعت کا اعزاز حاصل کرنے والوں میں محمد بلال ریاض برکی، محمد عثمان اور سید عامر اختر شامل ہیں۔ 


تمغہ امتیاز کا اعزازحاصل کرنے والوں میں سید فیروز عالم شاہ، فہد سلیم ملک، محمد تنویر بٹ، محمد عثمان اکرم، وقار مقصود ستی، ڈاکٹر فاروق عادل، عائشہ خان، راشد محمود اور  پروفیسر ڈاکٹر مشتاق احمد شامل ہیں۔


پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج، پروفیسر ڈاکٹر رضوانہ چوہدری، مرلی دہر ڈاوانی، سارہ احمد، ڈاکٹر خالد بن شاہین، علی توقیر شیخ، شیم اشرف خواجہ مرحومہ، ڈاکٹر منظور احمد مرحوم، محمد زبیر شاہین مرحوم اور اللّٰہ دتہ عباسی مرحوم بھی تمغہ امتیاز حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔ 


تقریب میں وفاقی وزرا، سول و فوجی حکام اور غیر ملکی سفارتکاروں سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔



اہم خبریں سے مزید