• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے انسانی اسمگلروں کے سہولت کار ایف آئی اے اہلکاروں کی نشاندہی کی ہدایت کردی


وزیراعظم شہباز شریف نے حکام کو انسانی اسمگلروں کے سہولت کار فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) اہلکاروں کی نشاندہی کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

انسانی اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  وزیراعظم نے کہا کہ 2023 کے کشتی حادثے کے بعد ذمہ داروں کیخلاف کارروائی میں سست روی سے کام لیا گیا۔

وزیراعظم نے تحقیقات جلد مکمل کرکے ٹھوس سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انسانی اسمگلنگ پاکستان کیلئے دنیا میں بدنامی کا باعث بنتی ہے۔

 اجلا س میں وزیراعظم شہباز شریف کو یونان کشتی حادثے اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے اقدامات پر بریفنگ بھی دی گئی۔

قومی خبریں سے مزید