چیف جسٹس یحیٰی آفریدی نے کہا ہے کہ جیلوں میں بہت سے قیدیوں کے مقدمات التواء کا شکار ہیں، ضلع و سیشن ججز غیر معمولی تاخیر کا جائزہ لے کر مقدمات کا جلد فیصلہ یقینی بنائیں۔
چیف جسٹس یحیٰی آفریدی نے یہ ہدایات رحیم یار خان جیل کے دورے کے دوران جاری کی ہیں۔
اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نے جیلوں کی اپ گریڈشن سے متعلق حکومت پنجاب کی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رحیم یار خان اور لاہور میں جدید جیل کمپلیکس کے قیام کی ضرورت ہے۔
چیف جسٹس یحیٰی آفریدی کے ساتھ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز علی رضوی اور آئی جی جیل خانہ جات پنجاب بھی موجود تھے۔