• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈھائی ڈھائی سال حکومت کر نے کا کہا گیا مگر بلاول بھٹو نے انکار کر دیا تھا: قمر زمان کائرہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ—فائل فوٹو
 پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ—فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ مطالبہ کرتے ہیں کہ کسانوں کو گندم کی قیمت دی جائے۔

گجرات میں کسان ونگ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پی پی پی نے ہر دور میں کسانوں کی خدمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک کی بقاء کا معاملہ ہے، کسانوں کو تحفظ دیا جائے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پی پی کے کارکن مشتعل ہیں، ہمارے قائدین کو اپنی جماعت پیاری ہے۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہمیں یہ کہا گیا تھا ڈھائی ڈھائی سال حکومت کر لیں جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے انکار کرتے ہوئے انہیں حکومت دی۔

انہوں نے  یہ بھی کہا کہ مئی میں ہم نے الیکشن کا مطالبہ مان لیا تھا کہ جون کے بعد الیکشن ہوں گے مگر خان صاحب نہیں مانے۔

قمر زمان کائرہ نے یہ بھی کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ سب سے بات کروں گا مگر پی پی پی اور ن لیگ سے نہیں۔

قومی خبریں سے مزید