راولپنڈی کی اڈیالا جیل میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے دوران مزید 3 ملزمان پر فردِ جرم عائد کر دی گئی۔
جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔
دورانِ سماعت اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نوید ملک اور ظہیر شاہ عدالت میں پیش ہوئے، پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک اور فیصل چوہدری بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
بانیٔ پی ٹی آئی کو کمرۂ عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ ملزم زین قریشی عدالت پیش نہیں ہوئے۔
انہوں نے سماعت کے دوران مزید 3 ملزمان زین قریشی، راجہ ناصر محفوظ اور راجہ شہباز ٹائیگر پر فردِ جرم عائد کر دی ہے۔
جی ایچ کیو حملہ کیس میں مزید 3 ملزمان پر فردِ جرم عائد ہونے کے بعد مجموعی طور پر 116 ملزمان پر فرد جرم عائد ہو گئی۔
پراسیکیوشن نے ملزمان بلال، اعجاز، عاصم اور شہیر سکندر کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کی استدعا کر دی۔
عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 24 دسمبر تک ملتوی کر دی۔