• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس 100 انڈیکس ساڑھے 4 ہزار 795 پوائنٹس گرگیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کاروبار کا مسلسل تیسرا منفی دن رہا۔ آج 100 انڈیکس میں پوائنٹس کی ہوشربا کمی ہوگئی۔ 

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 4 ہزار 795 پوائنٹس کم ہو کر ایک لاکھ 6 ہزار 274 پر آگیا۔

آج کاروباری دن میں 100 انڈیکس 5807 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ انڈیکس کی کم ترین سطح ایک لاکھ 5 ہزار 937 رہی۔ 

حصص بازار میں آج ایک ارب 16 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا جس کی مالیت 56 ارب روپے رہی۔ 

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 541 ارب روپے کم ہو کر 13 ہزار 603 ارب روپے ہے۔

خیال رہے کہ دو روز میں انڈیکس 8 ہزار 585 پوائنٹس گرا ہے۔ گزشتہ روز انڈیکس کی گراوٹ 3790 پوائنٹس تھی۔

تجارتی خبریں سے مزید