• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوڈیشل کمیشن نے آئینی بینچوں کیلئے نامزد ججوں کی مدت میں چھ ماہ کی توسیع کردی


جوڈیشل کمیشن نے آئینی بینچوں کیلئے نامزد ججوں کی مدت میں چھ ماہ کی توسیع کردی۔ اعلامیے کے مطابق توسیع اجلاس میں موجود ممبران کی اکثریت سے کی گئی۔

ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن اجلاس میں رولز کی منظوری دے دی گئی، کچھ رولز میں معمولی تبدیلی بھی کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کسی امیدوار کی انٹیلی جنس رپورٹ لینا نہ لینا کمیشن کی صوابدید ہوگا۔

ذرائع کے مطابق نئے ایڈیشنل ججز کےلیے میڈیکل ٹیسٹ کی شرط نکال دی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے حتمی ڈرافٹ میں کہا گیا کہ ہائیکورٹ چیف جسٹس کے لیے 3 نام زیر غور آیا کریں گے۔

ذرائعکے مطابق سینئرجج کو چیف جسٹس ہائیکورٹ نہ بنانے پر وجوہات بتانا لازمی ہوں گی، سپریم کورٹ میں جج کی تعیناتی کےلیے ہائی کورٹ سے 5 نام آیا کریں گے۔

ذرائع کے مطابق آئینی بنچ کی تشکیل برقرار رکھنے کا فیصلہ 7، 6 کے تناسب سے ہوا، ووٹنگ میں 7 ممبران نے آئینی بنچ برقرار رکھنے کے حق میں فیصلہ دیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں جسٹس جمال مندوخیل نے تمام سپریم کورٹ ججز کو آئینی بنچ میں شامل کرنے کی تجویز دی اور نئے رولز کے تحت ایڈیشنل ججز کےلیے نامزدگیاں 3 جنوری تک طلب کرلیں۔

ذرائع کے مطابق ایڈیشنل ججز کے لیے نامزدگیاں متعلقہ ہائیکورٹ کےچیف جسٹس کے ذریعے بھیجی جائیں گی، ایڈیشنل ججز کے لیے پہلے سے بھیجے گئے نام متفقہ طور پر واپس لے لیے گئے۔

قومی خبریں سے مزید