• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 2600 روپے کی بڑی کمی ہوگئی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ملک میں سونے کی قیمت میں آج بڑی کمی ہوگئی۔ فی تولہ سونا 2600 روپے سستا ہوگیا۔ 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 73 ہزار 300 روپے ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 2229 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 34 ہزار 311 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 26 ڈالر کم ہو کر 2621 ڈالر فی اونس ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید