• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذاکرات ہی ہوں گے، یہ ہی مسائل کا حل ہیں، بیرسٹر گوہر

امید ہے کل تک کمیٹی بن جائے گی، بیرسٹر گوہر - فوٹو: فائل
امید ہے کل تک کمیٹی بن جائے گی، بیرسٹر گوہر - فوٹو: فائل

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ مذاکرات ہی ہوں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے مذاکرات پر کمیٹی بنانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ امید ہے کل تک کمیٹی بن جائے گی۔

جب صحافی نے ان سے سوال کیا، ’لطیف کھوسہ نے آج کہا کہ ڈیڈلائن ختم، سول نافرمانی کی تحریک پرعمل ہوگا؟‘ جس پر بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بالکل سول نافرمانی کی تحریک پر بھی عمل ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید