پارا چنار سے 100 سے زائد افراد کو آج ہیلی کاپٹر کے ذریعے ٹل سے پارا چنار اور پارا چنار سے ٹل منتقل کیا جائے گا۔
سرکاری ہیلی کاپٹر کے ذریعے جرگہ ممبران اور سرکاری عملے کے 16 افراد اور ادویات پارا چنار پہنچادی گئیں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کہتے ہیں کہ کرم میں پائیدار امن اور لوگوں کی مشکلات کے مستقل حل کےلیے سنجیدہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ادویات اور دیگر ضروری سامان کی دوسری کھیپ پارا چنار روانہ کردی گئی۔
مریم نواز کی موبائل ہیلتھ یونٹ پاراچنار بھیجنے اور امدادی سامان کےلیے مزید 5 ٹرکوں کا انتظام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ سیاست نہیں خدمت کا وقت ہے، پارا چنار کے عوام مصیبت میں تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔