• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور پاراچنار شاہراہ 75 روز سے بند، بحرانی کیفیت پیدا


ضلع کرم میں پشاور پارا چنار مرکزی شاہراہ کو بند ہوئے 75 روز گزر گئے، علاقے میں بحرانی کیفیت پیدا ہوگئی۔

کرم اور پاراچنار کے شہریوں نے پریس کلب کے باہر خیمے لگا کر احتجاجی دھرنا دے رہے ہیں، شدید سردی کے باعث مظاہرین مشکلات میں مبتلا ہوگئے۔

مظاہرین کہتے ہیں کہ راستوں کی بندش سے بحرانی کیفیت سے دوچار ہیں، اشیائے خورونوش سمیت روز مرہ استعمال کی اشیا ختم ہوچکیں۔

کرم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث راستے بند ہیں۔

ایدھی ذرائع کے مطابق علاج معالجے کی سہولیات ختم ہونے سے ضلع کرم میں اب تک 50 بچے دم توڑ چکے۔

قومی خبریں سے مزید