• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلیوں کا یہ ٹیسٹ پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص کر سکتا ہے: ماہرین

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

ماہرین صحت نے انکشاف کیا ہے کہ ایک سادہ سے انگلیوں کے ٹیسٹ کے ذریعے پھیپھڑوں کے کینسر کی ابتدائی مراحل میں تشخیص کی جا سکتی ہے۔

زیادہ تر لوگ سینے میں درد، سانس لینے میں دشواری اور گھرگھراہٹ جیسی علامات ظاہر ہونے پر اپنے پھیپھڑوں کی صحت کے حوالے سے تشویش میں مبتلا ہوتے ہیں لیکن ان واضح علامات کے ظاہر ہونے سے پہلے  پھیپھڑوں کی بیماری سے متعلق انتباہی علامات دراصل انسان کے ہاتھوں میں ظاہر ہو سکتی ہیں۔

پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص کیلئے انگلیوں کے ٹیسٹ کا طریقہ کار:

ماہرینِ صحت کے مطابق دونوں ہاتھوں کی شہادت کی انگلیوں کے ناخن ایک دوسرے کے ساتھ جوڑ کر دیکھیں اگر دونوں انگلیوں کے ناخنوں کے درمیان ہیرے کی شکل بنتی ہے تو پھیپھڑے نارمل ہو سکتے ہیں اور اگر دونوں انگلیوں کے ناخنوں کے درمیان فاصلہ نہ ہو تو یہ کینسر، دل یا پھیپھڑوں کے دیگر مسائل کی علامت ہو سکتی ہے۔

ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ یہ علامت 35 فیصد Non-small cell lung cancer کے کیسز میں پائی گئی ہے اور 4 فیصد Small cell lung cancer کے کیسز میں پائی گئی ہے۔

پھیپھڑوں کے کینسر کے مشہور برطانوی خیراتی ادارے کے ماہرین کے مطابق  انگلیوں کے ناخنوں کے درمیان ہیرے کی شکل کا نہ بننا براہِ راست پھیپھڑوں کے کینسر کی نشاندہی نہیں کرتا لیکن یہ ایک علامت ہو سکتی ہے۔

ماہرینِ صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر کسی کو اس ٹیسٹ کے دوران یہ لگتا ہے کہ اس کی انگلیوں کے ناخن جڑے ہوئے ہیں تو اسے اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کرنا چاہیے۔


نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کیلئے شائع کیا گیا ہے، صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔


صحت سے مزید