• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کے 3 حلقوں پر نئے الیکشن ٹریبونل کی کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی

اسلام آباد کے 3 حلقوں کی الیکشن پٹینشز پر نئے الیکشن ٹریبونل کی کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔

دارالحکومت کے 3 حلقوں کےلیے نئے ٹریبونل نے 5 ماہ بعد 18 دسمبر سے کام کا آغاز کرکے فریقین کو نوٹس جاری کیے تھے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم امتناع کی وجہ سے الیکشن ٹریبونل کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کی گئی ہے۔

عدالت عالیہ اسلام آباد کے حکم امتناع کی کاپی آج علی بخاری و دیگر نے ٹریبونل کے روبرو پیش کی، جسٹس طارق جہانگیری نے بطور الیکشن ٹریبونل جولائی میں آخری سماعت کی تھی۔

جسٹس (ر) عبدالشکور پراچا نے بطور نئے الیکشن ٹریبونل 18 دسمبر سے کارروائی شروع کی تھی اور تمام فریقین کو آج 24 دسمبر کےلیے نوٹس جاری کر رکھے تھے۔

پی ٹی آئی کے 3 امیدوار علی بخاری، عامرمغل، شعیب شاہین نے نئے الیکشن ٹریبونل کی تعیناتی کیخلاف حکم امتناع حاصل کر رکھا ہے۔

قومی خبریں سے مزید