• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئر چیف سے آذربائیجان کے نائب وزیر دفاع کی ملاقات

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے آذربائیجان کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی سربراہی آذر بائیجان کے نائب وزیر دفاع نے کی۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران پاک فضائیہ کے سربراہ نے فضائیہ کی حالیہ کامیابیوں کا ذکر کیا۔ ائیر چیف نے مسلح افواج کے درمیان موجودہ دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر چیف نے آپریشنل اور تربیتی شعبوں میں پاک فضائیہ کے ساتھ تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔ 

آذربائیجان کی فضائیہ کا ایک بڑا دستہ اس وقت آپریشنل پی اے ایف بیس پر زیرتربیت ہے۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے تربیتی تعاون کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ اقدام آذربائیجان کی فضائیہ کی آپریشنل صلاحیتوں کو بڑھانے اور پی اے ایف کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ وفد نے پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ 

وفد نے تربیت حاصل کرنے والے فضائی عملے اور ٹیکنیشنز کو دی گئی تربیت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان فضائی تعاون کو بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ 

وفد نے ایئر ہیڈ کوارٹرز میں قائم پی اے ایف سائبر کمانڈ کا بھی دورہ کیا۔ وفد کو پی اے ایف کے جاری منصوبوں اور آپریشنل صلاحیتوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق آذربائیجان کے اعلیٰ سطح دفاعی وفد کا دورہ دونوں ممالک کی فوجی شراکت داری کو مزید تقویت دینے کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید